Haji 2020 Saudi Arabia Update - Say Job City

Thursday, March 26, 2020

Haji 2020 Saudi Arabia Update



Haji 2020 Saudi Arabia Update






Hajj 2020 Saudi Arabia Update

-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------



World Say Online Visa  & Say Job City Job Placement Office
Welcome to My Website Say Job City We Will Find Best Job For You

------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

                             Hajj 2020 Saudi Arabia Update




سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدوں سے روک دیا


عودی حکومت نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پاکستان کو حج معاہدوں  سے روک دیا، سعودی وزیر حج کا کہنا ہے کہ اگر ممکن ہو سکا تو حج ضرور ہوگا۔
سعودی وزیر حج کی جانب سے وزارت مذہبی امور پاکستان کو مراسلہ بھیجا گیا ہے  جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر فی الحال حج معاہدہ نہ کریں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے،صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
ترجمان مذہبی امورعمران بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی اطلاع پر حکومت نے معاہدوں پر کام روک دیاہے، وزیر مذہبی امور  نورالحق قادری نے سعودی وزیر حج سے رابطہ بھی کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سعودی وزیر حج نے یقین دلایا ہے کہ اگر ممکن ہو سکا تو حج ضرور ہو گا، سعودی حکام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مشاورت جاری ہے۔
اس سے قبل دور روز پہلے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے حج انتظامات روکنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی تھی۔
اپنے بیان میں وزیر مذہبی امورکا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر حکومت کی جانب سے حج انتظامات روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
پیرنورالحق قادری نے بتایا کہ سعودی حکام ایسے اعلان سے پہلے بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کریں گے، سعودی وزارت حج نے ٹرانسپورٹ، ہوٹل، بلڈنگ کا حتمی معاہدہ فی الحال مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
'امید ہے حج کے ایام تک صورتحال بہتر ہو جائے گی'
انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال حج نہ ہونے کی بات قبل از وقت ہے، امید ہے حج کے ایام تک صورت حال بہتر ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 900 ہوگئی ہے جب کہ 2 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔
سعودی حکومت نے ملک بھر میں  لاک ڈاؤن کررکھا ہے جب کہ ملک بھر میں خصوصاً دارالحکومت ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقررہ اوقات میں کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے۔
دنیا بھر مین اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ  ہلاکتوں کی کل تعداد 22 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔











No comments:

Post a comment